ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم ، عبداللہ شفیق اور رضوان نے میچ ڈرا کراکر دل جیت لیے ، شائقین

کراچی ( سید وزیر علی قادری) پاکستان اور اسٹریلیا کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرے تیسٹ میچ کا اختتام جہاں سنسنی خیز رہا وہیں شائقین کرکٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کئی عالمی ریکارڈ پاش پاش کرنے والے بابر اعظم ، عبداللہ شفیق اور قومی ٹیم کو شکست سے ڈرا کی طرف لے جانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اور ناقابل شکست سنچری اسکور کرکے کرکٹ کے مداحوں کو اخوشی کی نوید دینے والے محمد رضوان کو شائقین کی جانب سے کھل کر داد ملی۔ انکلوثرز میں موجود تماشائیوں نے بابر اعظم کی ڈبل سنچری مکمل نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا مگر جب وہ پویلین لوٹے تو میڈیا باکس، گیلری ، خاص مہمانوں کے باکس سمیت ہر ہر شائق نے کھڑے ہوکر ان کی شاندار کپتان اننگز پر مبارکباد پیش کی اور داد دی۔ دریں اثنا چوتھے روز میچ کے ڈرامائی لمحات کے بعد یہ توقع کی جارہی تھی کہ اسٹیڈیم بھر جائے گا مگر ٹیسٹ کے 5ویں اور آخری روز انکلوثرز خالی نظر آئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں