ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امارات کا مال بردار جہاز ایران کے قریب ڈوب گیا

تہران: ایرانی بندرگاہ کے قریب اماراتی کمپنی کا جہاز ڈوب رہا ہے

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا مال بردار جہاز ایرانی ساحل کے قریب سمندر میں ڈوب گیا ۔ ایرانی خبررساں ادارے ارنا کے مطابق جہاز پر عملے کے 30 ارکان موجود تھے جن میں 29 ارکان کو ایرانی امدادی ٹیموں نے بحفاظت نکال لیا ہے۔ ادھر لاپتا شخص کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کو طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب دبئی میں قائم جہاز کی مالک کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جہاز خراب موسم کے باعث ایران کے عسلویہ نامی بندرگاہی شہر سے 50 کلومیٹر دور سمندر میں ڈوب گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں