کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ لیفٹ ارم اسپنر آصف آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ۔ دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ۔آصف آفریدی نے حال ہی میں مکمل ہونے والے پی ایس ایل 7 کے 5 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ محمد حارث نے 5 میچز میں 166 رنز اسکور کیے تھے۔ وہ فی الحال ملک کے مختلف مقامات پر جاری پاکستان کپ کے 7 میچز میں 219 رنز بھی بنا چکے ہیں۔ اس ایونٹ میں ان ہی کی ٹیم کے اسپنر آصف آفریدی بھی اب تک 7 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔دوسری طرف انجری کے باعث بینو قادر ٹرافی سے باہر ہونے والے محمد نواز مکمل فٹ ہوچکے ہیں، لہذا انہیں وائیٹ بال سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔20 رکنی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتا ن) ،شاداب خان(نائب کپتان)، عبداللہ شفیق،آصف آفریدی،آصف علی،فخر زمان،حیدر علی،حارث رئوف، حسن علی،افتخار احمد،امام الحق، خوشدل شاہ،محمد حارث(وکٹ کیپر)،محمد نواز،محمد رضوان(وکٹ کیپر)،محمد وسیم جونیئر،سعود شکیل،شاہین شاہ آفریدی،شاہنواز دھانی اورعثمان قادر شامل ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکواڈمیں بابر اعظم ( کپتان)،شاداب خان( ودیگر شامل ہیں۔