ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امارات میں پہلا روزہ2اپریل اور عید الفطر 2مئی کو ہونے کا امکان

ابوظہبی :متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی امورکی انجمن کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ علم الفلک کے حساب سے رمضان کا پہلا روزہ 2 اپریل اور عید الفطر 2 مئی 2022 کو ہونے کا امکان ہے۔ اس مرتبہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے۔

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابراہیم الجروان نے کہا کہ امارات میں خورفکان شہر میں افطار کا وقت ابوظبی سے 8 منٹ قبل ہوگا جبکہ الغویفات میں جو ملک کے مغرب بعید میں واقع ہے افطار کا وقت ابوظبی سے 12 منٹ بعد آئے گا۔فلکیاتی امور کی انجمن کے چیئرمین نے بتایا کہ روزے کی شروعات خورفکان میں 4 بجکر 48 منٹ پر ہو گی۔ ابوظبی میں 4 بجکر 56 منٹ اور السلع اور العویفات میں 5 بجکر 8 منٹ پر ہو گی۔

The post امارات میں پہلا روزہ2اپریل اور عید الفطر 2مئی کو ہونے کا امکان appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں