ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برج ٹائون ٹیسٹ، انگلینڈ نے پہلی اننگز 507 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی

برج ٹائون (جسارت نیوز):جو روٹ اور بین ا سٹوکس کی شاندار سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی اپنی پہلی اننگز 507 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی، جوروٹ 153،بین اسٹوکس 120 اور لارنس 91 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، ویسٹ انڈیز نے میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 71 رنز بنالئے اور اس کو مہمان ٹیم کی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لئے مزید 436 رنز کی ضرورت ہے۔ کپتان کریگ براتھویٹ 28 اور شمر بروکس 31 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ برج ٹائون میں دوسرا ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 244 رنز 3کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو جورٹ 119 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے ۔ کپتان جوروٹ نے پہلے ڈینیئل لارنس کے ساتھ ملکرتیسری وکٹ پر 164 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ بنائی تھی ،اس کے بعد لارنس کے آئوٹ ہونے کے بعد بین اسٹوکس کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ پر 129 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کی میچ میں پوزیشن بہتر بنا دی۔ جوروٹ 153،بین اسٹوکس 120 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں