ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تنزانیہ میں تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم، 22 افراد ہلاک اور 38 زخمی

ڈوڈوما: تنزانیہ میں تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تنزانیہ میں مسافر بس سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکراگئی، تصادم اتنا خوفناک تھا کہ بس کے پرخچے اُڑ گئے۔ حادثہ تیز رفتار ٹرک کے موٹر سائیکل کو اوور ٹیک کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔

بس میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے جنھیں ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 22 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ اسپتال میں خون کے عطیے کی اپیل کی گئی ہے۔

زخمیوں میں سے 11 کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تنزانیہ میں ٹریفک کا نظام محفوظ نہیں اور ایسے واقعات عام ہیں۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post تنزانیہ میں تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم، 22 افراد ہلاک اور 38 زخمی appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں