اطلاع ملی ہے کہ ناروے کے شمالی علاقے میں نیٹو کا ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
نارویجین سرکاری ٹیلی ویژن نے واضح کیا ہے کہ 4 افراد کا حامل نیٹو کا طیارہ ’’کولڈ رسپونس 2022‘‘ نیٹو جنگی مشقوں کے دوران گرا۔
نارڈ لینڈ محکمہ پولیس کے ترجمان ایوار بو نیلسن کا کہنا ہے کہ بیل بوئنگ وی۔22 نامی ایک ہیلی کاپٹر سے تبدیل کردہ ایک جنگی طیارہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے گرا۔
نیلسن نے بتایا ہے کہ امدادی کاروائیوں کے ذریعے طیارے کے ملبے تک رسائی کر لی گئی ہے اور طیارے پر سوار عملے کے 4 امریکی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔