ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویز خٹک کا ترین گروپ سے رابطہ، فوری انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست

لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک کا ترین گروپ کے عون چودھری رابطہ ہوا جس میں انہوں نے گروپ کو فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کا رات گئے ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چودھری سے رابطہ ہوا، ٹیلی فونک رابطے میں گروپ ارکان کی ناراضی کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پرویز خٹک نے عون چودھری سے فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اہم فیصلے روک لیں، جلد اہم ہیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

ترین گروپ کے رہنما عون چودھری کی جانب سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ رات گئے پرویز خٹک سے رابطہ ہوا۔

دوسری جانب عون چودھری سے وفاقی وزیر فواد چودھری کا بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

قبل ازیں ترین گروپ کے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں سندھ ہاؤس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومتی ایما پر سندھ ہاؤس کا گھیراؤ اور توڑ پھوڑ تشویشناک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں