ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نےریاست مدینہ کا نام استعمال کرکے ملک  تباہ کیا، بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری  کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ساڑھے تین سال ریاست مدینہ کا نام استعمال کرکے ملک تباہی پھیلائی ہے، ان کے پاس اس دوران نیب اور ایف آئی تھی لیکن آج تک کسی پر بھی ایک ڈھیلے کی کرپشن ثابت نہ کرسکے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ عمران خان نے بیرونی سازشوں کے اعلی کار بن کشمیر کا سودا کیا  اور مودی کے لیے انتخابی مہم چلائی، ان کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام پریشان ہوگئی ہے، وزیر اعظم نے نیوٹرل کو جانول کہا آج تک اس پر معافی نہیں مانگی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ان میں اگر ہمت ہے تو پارلیمنٹ میں ہمارا سامنا کریں،موجودہ حکومت بھارت کی خارجہ پالیسی اپنا رہی ہے، پڑوسی ملک اور ہماری خارجہ پالیسی ایک ہے،  سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کی ٹیم پروپیگنڈا کررہی ہے، جس کی اعلی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے،14روز میں اجلاس نہ بلانا آئین شکنی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسپیکر کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے فیصلے کے ساتھ چلیں گے، بزدل لوگ دھاندلی پر چل رہے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ ادارے نیوٹرل نہ رہے، اسمبلی اجلاس نہ بلانے کے خلاف عدالت میں جائیں گے، جس دن بھی اجلاس بلائیں گے، حکومت کو شکست دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں