ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسد قیصر نے قانون توڑ کر جرم کیا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خلاف آئین اقدامات پر وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14 دن میں اجلاس کا آئینی تقاضا پورا نہ کرکے عمران صاحب اور سپیکر آرٹیکل 6 کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد 14 دن گزر چکے ہیں،
اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانا آئین سے انحراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی واحد تشریح کے باوجودا سپیکر کا 14 دن میں اجلاس نہ بلانا قابل مذمت، افسوسناک اور سراسر غیر آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کا رویہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا کیونکہ وہ آئین پر پارٹی چیئرمین کے مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دستور شکنی غداری اور بغاوت ہے، سزا کے لیے تیار رہیں۔ عمران صاحب کو اقتدار سے اتنی محبت ہے کہ ایک مزید دن بڑھانے کے لیے آئین کو روند دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں