کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویتی قومی اسمبلی کے سپیکر مرزوق غنیم نے عالمی برادری کی جانب سے دنیا میں جاری تنازعات کے حوالے سے دوہرا معیار اپنانے کی پالیسی ختم کرے۔ انہوں نے اپنے بیان میں عالمی پارلیمانی یونین (آئی پی یو) سے اسرائیلی وفد کو نکالنے کا مطالبہ کیا ۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں آئی پی یو کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرزوق غنیم کا کہنا تھا کہ کویت ہر قسم کے قبضے کا مخالف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روسی وفد کو آئی پی یو سے نکالنے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے جو چند دن پہلے شروع ہوئی ہے،جب کہ اسرائیلی مندوبین کو بے دخل نہیں کیا جا سکتا ، جن کی حکومت 60 سال سے زیادہ عرصے سے فلسطین پر قابض ہے۔ یہ ایک دوہرا معیار ہے جس کی آیی پی یو میں کوئی گنجایش نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کویت خطے کے بعض دیگر ممالک کے برعکس اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا سخت مخالف ہے۔ گزشتہ برس مئی میں کویت کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر ایسے بلوں کی منظوری دی تھی جو تل ابیب حکومت کے ساتھ کسی بھی معاہدے یا تعلقات کو معمول پر لانے کو غیر قانونی قرار دیتے ہیں۔ کویت کے 37 قانون سازوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معمول کے معاہدے کو مسترد کر دے۔