ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آصف میمن کی اینٹی کرپشن کیخلاف درخواست، سندھ حکومت نے رپورٹ پیش کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں سابق ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف میمن کی جانب سے اینٹی کرپشن اور دیگر کے خلاف دائر درخواست پر حکومت سندھ نے رپورٹ پیش کردی۔ گزشتہ روز سماعت پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ آصف میمن کے خلاف کوئی ایف آئی آر ہے نہ ہی کوئی انکوائری، آصف میمن کے وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت مختلف بہانوں سے آصف میمن کو ہراساں کرتی ہے، وزیراعلیٰ اور وزیر بلدیات ناصر شاہ درخواست گزار سے ناراض ہیں، وہ کہتے ہیں کہ یہ ہمارا ملازم ہے، سسٹم کا حصہ کیوں نہیں بنتا؟۔ عدالت کا کہنا تھا کہ حکومت کا جواب عدالت کے ریکارڈ پر آچکا ہے، اب درخواست گزار محفوظ ہیں، درخواست گزار کے وکیل خواجہ شمس الاسلام کے اطمینان کے بعد عدالت نے درخواست نمٹادی درخواست گزار کا کہنا تھا کہ خفیہ انکوائری یا مقدمے میں آصف میمن کو گرفتار کرلیا جائیگا۔ سابق ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن نے ممکنہ انکوائریوں کے خلاف درخواست دائر کی تھی، ابتدائی سماعت میں اینٹی کرپشن حکام کا مؤقف تھا کہ ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن کے خلاف متعدد انکوائریز زیر التوا ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں