ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمرہ زائرین سمیت تمام افراد افراد کیلئے کورونا پابندیاں ختم

مکہ المکرمہ: سعودی عرب نے عمرہ زائرین سمیت تمام افراد افراد کے لئے 2 سال سے عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حرمین شریفین میں حاضری کے لئے کورونا وائرس کے باعث 2 سال سے لگائی گئی  پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

عمرہ زائرین اور سعودی عرب آنے والے دیگر افراد کے لئے کورونا کی ویکسینیشن، پی سی آر ٹیسٹ اورقرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہےکہ کسی بھی ویزے پرسعودی عرب آنے والے ایسے افراد کو جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں