سورہیہ بادشاہ ظالموں سے آنکھوں میں آنکھیں ملاکر مزاحمت کرتا تھا، سورہیہ بادشاہ کا رستا ہی عوام کی بھلائی کا رستہ ہے، آج جو ملک میں سیاسی مالکی کی دعویٰ کر رہے ہیں انہوں نے انگریزوں کی غلامی کی، لیکن سورہیہ بادشاھ نے غلامی نہیں بلکہ مزاحمت کرکے شہید ہونے کو اہمیت دی، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے سندھ سمیت پورے ملک میں حقیقی جمہوریت اور عوام کی آزادی کی بات کی، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار رحیم نے ملیر بار ایسوسی ایشن میں سورہیہ بادشاہ کی برسی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا، برسی تقریب میں بیریسٹر ارشد بلوچ، ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر فقیر عبدالقادر شر، جنرل سیکریٹری محمد عرفان، ملیر بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرزاق سولنگی، جنرل سیکریٹری محمد مراد بلوچ، ایڈووکیٹ ناصر رضا رند سمیت ودیگر رہنمائوں اور ملیر بار کے وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر سردار رحیم نے مزید کہا کہ ملیر بار ایسوسی ایشن ایک مزاحمت کا نام ہے، ملیر بار ایسوسی ایشن کے بہادر وکلاء نے ملک میں جمہورت اور عدلیہ کی آزادی کے لیئے تاریخی جدوجہد کی ہے، ملیر بار کے تمام وکلاء کو سلام پیش کرتا ہوں جو بہادری سے انسانی حقوق کے لیئے کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، سردار رحیم نے کہا کہ ہم سورہیہ بادشاھ کے نقش قدم پر چل رہے ہیں سورہیہ بادشاہ ہی عوام کی نجات کا ذریعہ ہے، اس وقت صورتحال یہ ہے کہ پورے ملک میں صرف اقتدار کی حاصلات کے لیئے سیاسی پارٹیاں جدوجہد کر رہی ہیں لیکن مسلم لیگ فنکشنل ضمیر کی بات کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ 14 سال سے سندھ میں حکمرانی کرنے والی پارٹی نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم رکھا ہے، سندھ کا امن تباہ و برباد ہو گیا ہے، سندھ کا ایگریکلچر تباہ ہے، سندھ کے کسانوں کو کئی سہولیات نہیں دی جارہی ہے، کراچی سے کشمور تک، کاچھے سے کوہستان تک، تھر سے کیٹی بندر تک سندھ کے لوگ سراپا احتجاج ہیں، سندھ میں کرپشن عروج پر ہے جس کے باعث ترقی ایک خواب ہوگئی ہے، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ سمیت پورے ملک میں خرید و فروخت کی سیاست کو رد کرتی ہے، ہمارے پیر پاگاروں نے ہمیں حق اور سچ کےراستے پر چلنا سکھایا ہے، موجودہ پیر پاگارو بھی ایک اچھا نظام چاہتا ہے، مسلم لیگ فنکشنل لیگ ہی ہے جنہوں نے سندھ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی سازش کو ناکام کیا، ہم سندھ کے لوگوں کے ضمیر کا کسی بھی صورت میں سودا نہیں کرنے دیں گے، مسلم لیگ فنکشنل نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے، ہم سندھ میں امن امان کی بہتری، سندھ کو بااختیار بنانا، سندھ کی تعلیم، صحت اور روزگار کے وسائل کی مالکی چاہتے ہیں، مسلم لیگ فنکشنل سندھ میں ایک نظام کی بات کرتی ہے جس پر ہم قائم ہہیں، وہ وقت دور نہیں جب سندھ کے لوگ کرپٹ حکومت کو رد کرکے پورے سندھ میں فنکشنل لیگ کے باکردار باصلاحیت قیادت کو کامیاب کریں گے اور وہ دن سندھ کے عوام کی خوشحالی کے دن کی ضمانت ہوگی، آنے والے وقت میں مسلم لیگ فنکشنل سندھ میں زبردست کام کرکے کرپٹ حکمرانوں سے عوام کو نجات دلائے گی، فنکشنل لیگ رہنما بیریسٹر ارشد بلوچ نے کہا کہ وکلاء کی ملک میں جمہوریت، میڈیا اور عدلیا کی آزادی کے لیئے بڑی قربانیاں ہیں، ہم وکلاء کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔