ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی سے ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کی ملاقات

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی سے ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے احسن رمضان کو سندھ کی روایتی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔
اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے فخر کہ بات ہے کہ ایک 16 سالہ نوجوان نے 60 ممالک کے کھلاڑیوں کے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں فائنل جیت کر اس ملک کا نام روشن کیا ہے۔
اس طرح کے کھلاڑیوں اور ٹیلنٹ کو مزید آگے بڑھانے کے لئے حکومت اور اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
آج اس نوجوان نے نہ صرف اس ملک کا نام روشن کیا ہے بلکہ اس نے ثابت کردیا ہے کہ جو محنت کرتا ہے کامیابی اس کے ساتھ ہوتی ہے۔

ملاقات کے موقع پر ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز سے کم نہیں ہے کہ مجھے سندھ کے وزیر اطلاعات نے مدعو کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ میں نے 8 سال کی عمر سے اسنوکر کھیلنا شروع کیا اور اب تک متعدد انٹرنیشنل فائنل میں فاتح رہا ہوں۔

انشاءاللہ جو پذیرائی مجھے اس ٹورنامنٹ کے بعد ملی ہے اور بالخصوص سعید غنی صاحب کی جانب سے جو عزت افزائی کی گئی ہے، اس سے میرے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں