ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ووٹ کو عزت دو کہنے والے ووٹ خریدرہے ہیں، شہباز گل

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان موجودہ بحران سے مزیدطاقتور ہو کرنکلیں گے، ووٹ کو عزت دو کانعرہ لگانے والوں نے ووٹ خریدنے شروع کر دیے۔پیر کو میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس سرمائے کی جبکہ عمران خان کے پاس عوام کی طاقت ہے۔پاکستان کا آئین ہرشہری کو پر امن طریقے سے عوام تک اپنی آواز پہنچانے کا حق دیتا ہے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہمارے نام پر جعلی اکائونٹس بنا کر پا ک فوج کے خلاف گالم گلوچ کرنے والوں کی تفصیلی رپورٹ تیار کرکے ایف آئی اے کو بھجوا رہے ہیں، پی ٹی آئی کا کوئی کارکن عدلیہ ، فوج اور عوام کے لیے گالی گلوچ نہیں کرے گا، پاک فوج ہمارافخراور سرکا تاج ہے، وہ قوم کی سرحدوں کی محافظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے وفاداریاں بدلنے کے ریفرنس پر فیصلہ کرنا ہے کہ کیا یہاں ضمیر بکتے رہیں گے، تحریک انصاف کے منحرف اراکین اگر توبہ کر کے واپس آجاتے ہیں توانہیں گلے لگالیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں