احساس کفالت سنٹر چنیوٹ پیسوں کی بجائے موت بانٹنے لگا ہے سیکورٹی کے ناقص انتظامات دھکم پیل اور بھگدڑ مچنے ست ایک خاتون جاں بحق جبکہ چار خواتین زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے زخمیوں میں رفعت بی بی، شہناز ، آمنہ اور فاطمہ شامل ہیں جاں بحق ہونے والی میراں بی بی بی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل احساس سنٹر فیصل آباد میں سکیورٹی عملے کی جانب سے خواتین پر تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے تھے خواتین کا کہنا ہے کہ حکومت ان سنٹرز پہ توجہ دے جہاں مدد کی بجائے انکی عزت نفس پر حملے کیے جا رہے ہیں