چین میں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے طیارے سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا ہے۔
صوبہ یونان کے شہر کنمنگ سے گواناگ ڈونگ صوبے کے شہر گوان چو جانے والے چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کا بوئنگ 737 قسم کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 132 مسافر سوار تھے۔
چینی سرکاری ٹی وی سی سی ٹی وی کے مطابق، دس سالہ ملکی تاریخ کا یہ بد ترین حادثہ تھا۔
طیارے کا ملبہ جائے حادثہ سے مل گیا ہے مگر مسافروں کی تلاش تا حال جاری ہے۔