ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین میں مسافر بردار طیارے حادثے کا شکار

چین کا چائنہ  ایسڑن ایئر لائنز کا مسافر بردار طیارہ  کہ جس پر 132 افراد سوار تھے گر کر تباہ ہو گیا۔

چینی سول ایوی ایشن   نے واضح کیا ہے کہ 123 مسافروں اور عملے کے 9 افراد پر مشتمل  مسافر بردار طیارے کو گوانگشی  چوانگ  خود مختار علاقے میں  حادثہ پیش آیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی نے چینی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ طیارہ کونمینگ سے گوانگزوجارہا تھا۔طیارے میں ہلاک افراد اورزخمیوں کے بارے میں تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں اورریسکیو عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔

طیارہ گرنے کے بعد گوانگشی میں  پہاڑوں پر آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے صرف ایک گھنٹے تک فضا میں دکھائی دیا۔

ادارے کے  ایک عہدیدار نے 19 فروری کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ مذکورہ طیارے نے بلا کسی حادثے کے ایک سو ملین گھنٹوں کی پروازیں مکمل کر لی ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں