ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 دشمن نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش کررہاہے، وزیراعلیٰ بلوچستان 

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ دشمن نوجوانوں کو ورغلا کر بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کررہاہے لیکن ہم دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمنوں کے عزائم کوناکام بناکر عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لاکر احساس محرومی کا خاتمہ کریں گے،

میرعبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ گیم چینجر ہے جس سے بلوچستان کی تقدیر بدل جائے گی ،صوبے کے لوگ بدامنی ،غربت ،پسماندگی اور احساس محرومی کے دلدل سے نکل آئیں گے ۔

بلوچستان ایکسیلینس ایوارڈ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ دشمن ہمارے نوجوانوں کو ورغلا کر صوبے کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرتا رہا ہے لیکن ہم صوبے کے وسائل کو یہاں کے عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لاکر احساس محرومی کا خاتمہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک دشمن قوتیں احساس محرومی کی آڑ میں ہمارے نوجوانوں کو شدت پسندی پر اکساتی رہی ہیں ہماری ترجیح ہے کہ اپنے وسائل کو ترقی دیکر اپنے لوگوں کے بہترین مفاد میں بروئے کار لائیں، بلوچستان میںامن وامان کے قیام کیلئے سیکورٹی اداروں نے لازوال قربانیاں دیں ہر باشعور فرد اور حکومت کو بخوبی ادراک ہے کہ دیرپا امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں