ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر کہیں گے تو مجھے گورنر راج لگانا ہوگا: گورنر سندھ عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر صدر مملکت کہیں گے تو پھر مجھے گورنر راج لگانا ہو گا۔

کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج کل ضمیر کے جاگنے اور سونے کا سیزن آیا ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کا حق ہے وہ جس طرف بھی کھڑے ہوں، ہر ایک نے اپنی پارٹی کے فیصلے پر عمل کرنا ہے

سندھ میں گورنر راج سے متعلق سوال پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صدر مجھے کہیں کہ آپ گورنر راج لگا دیں تو مجھے لگانا ہو گا تاہم فی الحال گورنر راج کے حوالے سے ایسی کوئی صورت حال نہیں ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سندھ میں گورنر راج نافذ کر دیں تاہم وزیراعظم کی قانونی ٹیم نے سندھ میں گورنر راج کی مخالفت کر دی تھی جس کے بعد عمران خان نے سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کے مشورے کو مسترد کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں