ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت قائم رہی تو مئی میں ہی الیکشن ہوں گے، الیکشن کمیشن 

فیصل آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعتراضات کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کر دی اور پنجاب میں مئی میں ہی بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت (بزدار سرکار) قائم رہی تو مئی میں ہی الیکشن ہوں گے۔ اس کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو انتظامات کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے اعتراضات کی سماعت کے بعدگذشتہ شام حتمی فہرست جاری کر دی گئی۔ فیصل آباد میں  نیبر ہڈ کونسلز175اور ویلج کونسلز 168جبکہ ضلع کونسل میں شامل تحصیلوں کے شہری علاقوں کی 66نیبر ہڈ کونسلز میں ردوبدل کرنے کے بعد ضلعی الیکشن کمیشن آفس واقع چھوٹی ڈی گرائونڈ پیپلز کالونی نمبر1 میں حتمی فہرست آویزاں کر دی گئی ہے۔

 یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی پنجاب اسمبلی سے منظوری میں 14روز باقی رہ گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد صوبے بھر میں نیا بلدیاتی ایکٹ نافذ العمل ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں