ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

27 مارچ سے پہلے تینوں اتحادی تحریک عدم اعتماد کا باقاعدہ اعلان کردیں گے

سینئر تجزیہ کار اور صحافی سلیم صافی نے انکشاف کیا ہے کہ 27 مارچ سے پہلے حکومت کے تینوں اتحادی مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم اور باپ پارٹی اپوزیشن کے عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے۔ جے ڈی اے سردست حکومت کے ساتھ ہے لیکن وہ بھی یوٹرن لے سکتی ہے۔

یہ انکشاف انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں دیا۔ سلیم صافی کا یہ انکشاف وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کو برا لگا۔ انہوں نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرکے اس پر اپنا سخت ردعمل دیا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اور اس کے بعد سلیم صافی نے وزیراعظم بن جانا ہے۔ بھائی جتنے مرضی اعلان کر لے تیری قسمت میں پھر بھی دن رات عمران خان کہ بغض میں جلنا، کُڑھنا، خبریں گھڑنا، جھوٹ بولنا اور تڑپنا ہی رہنا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اللہ نے آپ کو حسد کی ایسی بیماری میں مبتلا کیا جو لا علاج ہے۔ کرتا جا روز اعلان اپنی آخری سانس تک۔

سلیم صافی نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ یوم پاکستان مبارک ہو۔۔ سیلیکٹڈ وزیراعظم کو  ان کے اقتدار کا آخری یوم پاکستان مبارک ہو۔ آرڈیننس فیکٹری کے سربراہ عارف علوی کو 23 مارچ کی آخری سلامی لینا مبارک ہو۔ انشااللہ مہنگائی کے شکار غریب عوام جلد سونامی کی تباہ کاریوں سے نجات پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں