ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چوہدری نے سپریم کورٹ بار کو ن لیگ کی ذیلی تنظیم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سپریم کورٹ بار کو ن لیگ کی ذیلی تنظیم قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جواب پڑھ کر لگتا ہے سپریم کورٹ بار باڈی مسلم نون لیگ کی Subsidiary ہے، انہوں نے کہا کہ وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وکلاء تنظیموں کے اس کردار سے  عام وکیل نالاں ہے اور لاہور بار کے انتخابات میں اس گروپ کو جو شکست ہوئی وہ وکلاء کاردعمل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں