سکھر (نمائندہ جسارت) تنظیم فکر ونظر سندھ کے زیر اہتمام سندھ اسلامک سینٹر منارہ روڈ سکھر فکرونظرپبلک ہائی اسکول سکھرمیں یوم پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی ، تقریب سے صدر نظیم فکر و نظر سندھ پروفیسر اصغر مجاہد مہر نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ کی بڑی نعمت اور نور ہے جو قیامت تک قائم ودائم رہے گا، پاکستان کا قیام قائداعظم ؒمحمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں عمل میںآیا ،سندھ کے لوگوں کاکردار تاریخی اور نمایاں ہے اس لیے سندھ کے نوجوان بڑی تعداد میں پاک آرمی میں شامل ہوکر ملک کے دفاع میں اپنا بہادرانہ کردار ادا کررہے ہیں اور ملک وملکی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہود وہنود پاکستان کے دشمن ہیں ان کی سازش کو ناکام بنانے کیلیے پاک آرمی کا مکمل ساتھ دینا ہوگا۔علامہ عبدالستار بروہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا، اس کی معیشیت اورمعاشرت اسلام کے مطابق ہونی چاہیے، کلمہ طیبہ پاکستان کی بنیاد ہے،انہوں نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا سندھ اسلامک سینٹر منارہ روڈ سکھر اسلام اور پاکستان کا قلعہ ہے پاکستان کے چیف جسٹس اور اعلی عدلیہ سے اپیل کی کہ اس کو اصلی شکل وصورت میں بحال کیا جائے ،یہ قراداد اتفاق رائے سے پاس کی گئی۔ فضل اللہ مہیسر نے کہا کہ پاکستان ایک بڑی اسلامی ایٹمی قوت اور طاقت ہے پاکستان اپنے دفاع کے لحاظ سے ناقابل تسخیر ہے۔پروفیسر محمد ابراہیم مہر نے کہا کہ پاکستان کی تعمیروترقی اپنا کردار ادا کریںگے ، یہود وہنود پاکستان کے دشمن ہیں ان کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے پاک آرمی کا مکمل ساتھ دینا ہوگا ۔وفیسر محمد ابراہیم مہر نے کہا پاکستان نظریاتی اسلامی جمہوری مملکت ہے اس کی بنیاد اسلامی نظریہ پر ہے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت عبادت ہے ۔میر مشتاق علی لونڈ نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کے کردار اور کارناموں کو یاد رکھتی ہیں، قائداعظم محمدعلی جناح پاکستانی قوم کے محسن ہیں۔ میڈم شاہدہ پروین ،نیازاحمد مہر،عبدالرزاق بھٹی اورذوالفقار علی برڑو نے بھی خطاب کیا جبکہ بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے اختتام پر سابق صدر محمدرفیق تارڑ شاہد رشید سیکرٹری نظریہ پاکستان ٹرسٹ لاہور اور درمحمد چنا کی وفات پر دعا مغفرت کی گئی۔