ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلادیش نے 25سال بعد جنوبی افریقاکو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

سنچورین (جسارت نیوز)بنگلا دیش نے میزبان ملک جنوبی افریقا کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔عالمی کرکٹ کے افق پر 1997میں نظر آنے والی بنگلا دیش کرکٹ ٹیم بالآخر اپنے ملک سے باہر پہلی مرتبہ سیریز جیتنے میں کامیاب ہو گیا۔جنوبی افریقا کے سپر اسپورٹس پارک سنچورین کے ڈے نائٹ تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پروٹیز نے پہلے بیٹنگ کی۔پروٹیز کی ٹیم تسکین احمد کی شاندار بولنگ کے باعث 37اوورز میں 154رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ پروٹیز کی جانب سے کوئی بیٹر بھی نصف سنچری اسکور نہ کر سکا ، میلان 39 ، ڈیوائن پریٹورئیس 20 اور کیشو مہاراج 28 رنز بنا سکے۔تسکین احمد نے 9 اوورز میں 35رنز دے کر 5پروٹیز کا شکار کیا۔ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز کے اوپنرز کپتان تمیم اقبال اور لٹن داس کے مابین 127رنز کی شراکت داری نے میچ کے نتیجے کا پہلے ہی اعلان کر دیا۔تمیم اقبال نے 87رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، جبکہ لٹن داس 48رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔بنگلا دیش نے یہ میچ 9وکٹوں سے جیت کر تاریخ رقم کر دی اور پہلی بار ملک سے باہر جنوبی افریقا کی سرزمین پر جنوبی افریقا کو سیریز میں شکست دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں