ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج سے شروع ہوگا، تحریک عدم اعتماد بھی شامل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حزب اختلاف کے مطالبے پر قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اور غیر معمولی اجلاس آج صبح ہوگا، سیکریٹریٹ نے ایجنڈا جاری کردیا جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل ہے۔ غیرمعمولی اجلاس کی صدارت اسپیکر اسد قیصر کریں گے، قومی اسمبلی کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل کی گئی ہے۔ ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ ایوان کے 152 ارکان کی رائے ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں،لہٰذا انہیں عہدے سے ہٹا دیاجائے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے روایات کے مطابق اجلاس کو پی ٹی آئی کے ممبر کی رحلت کے باعث اجلاس کو تعزیتی ریفرنس میں تبدیل کرکے ملتوی کرنے کا امکان ہے، ایسا ہونے کی صورت میں اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں شدید احتجاج کا بھی قوی امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں