گوگل اور اینڈارئڈ میں خامیاں تلاش کرنے پر 28 سالہ رافع بلوچ نے دنیا بھر میں بطور سائبر سکیورٹی ماہر اور ایتھکل ہیکر شہرت حاصل کی ہے
جس کے بعد انہیں دنیا کے سائبر سکیورٹی کے نامور جریدوں نے اعلیٰ سائبر ماہرین کی فہرستوں میں مختلف موقعوں پر شامل کیا۔
اس سال آئی ایس پی آر نے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں یوم پاکستان پر اپنی ’پرائڈ آف پاکستان‘ مہم کا حصہ بنایا۔
رافع بلوچ کو ماضی میں ان کی صلاحیتوں کی بنیاد پر فیس بک اور پے پال جیسے اداروں سے ملازمت کی پیشکش کی گئی، مگر انہوں نے پاکستان کا انتخاب کیا اور لندن سے سائبرسکیورٹی فارنزکس میں ماسٹرز کےبعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میں بطور سینیئر ایڈوائزر کام کر رہے ہیں۔