عدن (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے جنوبی ساحلی شہر عدن میں کار بم حملے کے نتیجے میں یمنی فوج کا سینئر عہدے دار ہلاک ہوگیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بم حملے کے نتیجے میں دیگر 3افراد بھی ہلاک ہوگئے۔ وزارت دفاع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بریگیڈئیر جنرل ثابت کو دہشت گرد حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ وہ ذاتی دورے کے بعد دفتر واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کو شہر کے مضافات میں دھماکے سے اڑادیا گیا۔ حملے کی کی ذمے داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ مقتول نے 2014 ء کے دوران یمنی حکومت کے خلاف ایران نواز حوثی باغیوں کی کارروائی سے قبل ہی صعدہ شہر میں ان کا مقابلہ کیا تھا۔اس کے علاوہ 2015 ء میں حوثیوں کو حج کے علاقے سے نکالنے کے آپریشن میں بھرپور حصہ لیا تھا۔ یمنکی وزارت دفاع نے بریگیڈئیر جنرل ثابت جواس کی وفات پر تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔