کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیٹر جسارت سید مظفر اعجاز کی بڑی بہن جمعہ کے روز رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ مرحومہ طویل عرصے سے علیل تھیں، ان کی نماز جنازہ آج (ہفتہ) بعد نماز ظہر مسجد غزالی نزد کریسنٹ اپارٹمنٹ بلاک 13 ڈی گلشن اقبال میں جبکہ تدفین عیسیٰ نگری قبرستان میں ہوگی۔ روزنامہ جسارت کے سی ای او ڈاکٹر واسع شاکر، چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی، سی او او طاہر اکبر، کارکنان جسارت،کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری رضوان بھٹی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدرنواز رضا، سیکرٹری سہیل افضل، کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر راشد عزیز، سیکرٹری موسیٰ کلیم اور وزیر بلدیات و محنت سندھ سعید غنی نے سید مظفر اعجاز سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار اور ورثاء کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔