ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیفا ورلڈ کپ، اٹلی مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈکپ کیلیے کوالیفائی نہ کرسکی

روم(جسارت نیوز)4 مرتبہ فیفا ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم اٹلی مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی۔تفصیلات کے مطابق اٹلی شمالی میکیڈونیا کے خلاف پلے آف سیمی فائنل میں 1-0 سے شکست کھانے کے بعد لگاتار دوسرے ورلڈ کپ سے محروم ہوگیا ہے۔اٹلی اپنی قومی ٹیم کی تاریخ میں پہلی بار لگاتار 2مرتبہ ورلڈ کپ سے محروم رہے گا۔ اس سے قبل وہ 2018کے ورلڈکپ میں بھی کوالیفائی نہیں کرسکا تھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اٹلی نے جولائی 2021میں ہی یورو 2020کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل دوسری مرتبہ اپنے نام کیا تھا۔اٹلی چار بار فیفا ورلڈ کپ جیت کر جرمنی کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر ہے۔برازیل پانچ مرتبہ ورلڈکپ جیتنے والی واحد ٹیم ہے۔یاد رہے کہ 2018سے پہلے اٹلی آخری بار 1958میں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا تھا۔دوسری جانب شمالی میکیڈونیا نے 1991میں سابق یوگوسلاویہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے ورلڈ کپ نہیں کھیلا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں