ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کو بنی گالہ سے اتار کر عوامی عدالت میں پیش کرینگے، حمزہ شہباز

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد بہت بھاری اکثرت سے کامیاب ہوگی اور ہم تمہیں بنی گالہ سے اتار کر، انا کے پہاڑ سے اتار کر عوامی عدالت میں پیش کریں گے۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی تم سیاسی پکڑ میں نہیں بلکہ اللہ کی پکڑ میں ہو، عمران نیازی اترو بنی گالہ کی اونچائیوں سے اپنی اناء کا پہاڑ توڑ کر گلی محلوں میں آئو عوام کا حال پوچھو تم نے اللہ کی مخلوق سے کتنا ظلم کیا ہے، ہم نے تو تلاشی دیدی اب تمہاری باری ہے۔ اسپیکر کو کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ میں اخلاقی جرات ہے تو آپ کا نام بھی فارن فنڈنگ کیس میں آگیا ہے، آپ نے بھی اکائونٹس چھپائے، عمران نیازی سمیت سب قوم سے معافی مانگیں اور گھر چلے جائیں کیونکہ آپ نے ویسے بھی گھر تو جانا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں