ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے او آئی سی پر بھارتی اعتراضات کو مسترد کر دیا

پاکستان نے او آئی سی پر بھارتی اعتراضات کو مسترد کر

اسلام آباد: پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کانفرنس پر بھارتی اعتراضات کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے او آئی سی کانفرس پر بھارتی اعتراضات پر ردعمل دیتے ہوئے نئی دہلی حکومت کے غیرذمہ دارانہ بیان کو مسترد کر دیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مکمل طور پر ناقابل قبول اور غیرذمہ دارانہ ہے اوآئی سی اُمت مسلمہ کی اجتماعی آواز، دوسری بڑی عالمی تنظیم ہے او آئی سی کے 57 ارکان اور 6 مبصر ممالک ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت یواین قراردادوں کے برخلاف کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کر کے بیٹھا ہے بھارت نے طاقت سے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں ر،اس کے علاوہ، بی جے پی، آر ایس ایس سے متاثر ہندوتوا نظریہ نے اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کے لیے جگہ کو محدود کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ریاستی سرپرستی میں ظلم و ستم آج کے ہندوستان میں ایک معمول بن گیا ہے، اس کے مطابق او آئی سی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے اور ایک بار پھر مضبوطی سے بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات اور اس کے بعد کے اقدامات کو مسترد کر دیا ہے۔ او آئی سی نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف صریح اور وسیع امتیازی سلوک، عدم برداشت اور تشدد کی بھی مذمت کی، او آئی سی نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ مذہبی آزادی سمیت ان کے حقوق کو یقینی بنائے، او آئی سی نے 9 مارچ کو بھارت کی جانب سے پاکستان کی سرزمین پر داغے گئے سپرسونک میزائل پر تشویش اور تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں