ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاورپولیس نے غیر قانونی اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی

پشاور: تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران گاڑی کے ذرےعے اسلحہ کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان میں عبدالحمید ولد محمد عرس اور مصطفی خان ولد شیرزادہ شامل ہیں جن میں سے ایک کا تعلق کراچی جبکہ دوسرا درہ آدم خیل کا رہائشی ہے۔ دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جو گاڑی کے ذرےعے اسلحہ کراچی سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران گاڑی سے 28 عدد مختلف بور کے رائفل، میگزین اور نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کر لئے ۔ ملزمان سے متعلق مقامی ذرائع سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں