ضلع اپر چترال کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز مستوج میں پہلی بار جشن بہاراں اسپورٹس میلے کا آغاز کردیا گیا جو چترال اسکاؤٹس کے تعاون سے منایا جارہا ہے۔ اس میلے میں ولی بال، فٹ بال، کرکٹ، رسہ کشی اور بچوں کے درمیان بھی محتلف مقابلے ہوں گے یہ میلہ ایک ہفتہ جاری رہے گا۔
ضلع اپر چترال کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز مستوج میں سات روزہ کھیلوں کا میلہ شروع ہوا جس کا نام ہے شاد رہے پاکستان جشن بہاراں اسپورٹس فیسٹیول۔ مستوج میں سجے میلے میں محتلف اسکولوں کے بچوں اور بچیوں نے ٹیبلو اور محتلف خاکے پیش کرکے حاضرین سے داد لے لی۔اس میلے میں ولی بال، فٹ بال، کرکٹ، رسہ کشی اور بچوں کے درمیان بھی محتلف مقابلے ہوئے۔ مقامی طالبات کا کہنا ہے کہ ان کیلئے بھی الگ سے کھیل کے میدان ہونا چاہئے جہاں صرف خواتین کھیل سکے کیونکہ یہاں ابھی تک خواتین کیلئے کوئی علیحدہ سٹیڈیم یا کھیل کا میدان نہیں ہے۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے اس قسم کے رنگین میلے، دلچسپ پروگرام اور مثبت کھیلوں پر مبنی ٹورنمنٹ بار بار ہونا چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایا جاسکے تو عمر رسیدہ لوگوں اور خواتین، بچوں کو بھی چند لمحوں کیلئے خوشیاں میسر ہوکر ذہنی دباؤ سے بچا رہے۔

اس میلے میں طلباء و طالبات نے بہترین انداز میں نعت، قومی نغمے اور تقاریر بھی پیش کئے۔ آحر میں مہمان حصوصی نے کھلاڑیوں اور اسکول کے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس رنگا رنگ تقریب کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں بچوں، بوڑھوں اور خواتین و حضرات نے بھی شرکت کرکے اس رنگا رنگ تقریب سے محظوظ ہوئے۔