میرپورخاص(بیورو رپورٹ) سن رائز کرکٹ کلب کے زیر اہتمام میونسپل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے دوسرے انوار غوری میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں عتیق اللہ شہید کرکٹ کلب نے ینگ الیون کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ینگ الیون کی ٹیم 109 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اقبال 23 اور احتشام 20 رنز بناسکے عتیق اللہ شہید کے صابر نے 4 جبکہ محمد نور اور رحمت خان نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے عتیق اللہ شہید کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا رضانے 27ور اعظم نے 23 رنز بنائے ۔