ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آج کا جم غفیر ایوانوں کو ہلادے گا،فواد چودھری

اسلا م آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک بھر سے شہری اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، اتوار جلسے میں اتنے لوگ ہوں گے کہ جمِ غفیر ایوانوں کو ہلادے گا اور عوام پاکستان کی آزادی کے لیے کھڑے ہونے والے وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کرے گی،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد کی طرف گامزن ہے، اس وقت گلگت بلتستان سے 20 کلو میٹر پر مشتمل طویل ریلی اسلام آباد پہنچ رہی ہے، پورا خیبرپختونخوا، پورا پنجاب اور پورا کراچی پاکستان اور تحریک انصاف کے رنگوں میں رنگا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتوار کو 10 لاکھ سے زائد افراد کا جمِ غفیر اسلام آباد کے ایوانوں کو ہلا دے گا اور یہ جو چوہوں نے چوری کے پیسے سے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی ہے عوام اتوار کے جلسے میں اسے مسترد کردے گی اور پاکستان کی آزادی کے لیے کھڑے ہونے والے وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد اگر آج پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے تو وہ عمران خان کی وجہ سے آزاد ہے، معیشت کا پہیہ چلنا شروع ہوا ہے تو اس کے خلاف سازش کی جارہی ہے اتوار کو پاکستان کے عوام اس سازش کو ناکام بنائیں گے، ہم نے جلسے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری اپنے آپ کو ڈسپلن میں رکھتے ہوئے سپریم کورٹ ہائی کورٹ کی ہدایات پر عمل درآمد کریں کسی جگہ سے کوئی سڑک یا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے اور ایک پر امن احتجاج کے ساتھ ہم اپنے وزیراعظم خراج تحسین پیش کریں گے۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں وزیر اعظم نے اپنے دل کی باتیں کی اور اجلاس کے شرکا نے ان کی بات کی تائید کی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپنا ٹرمپ کارڈ جلد سامنے لائیں گے اور ان لوگوں کی نیندیں اڑ جائیں گی جنہوں نے ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے ناظم جوکھیو قتل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی جام کریم پاکستان پہنچ گئے ہیں۔انہوں کہا کہ میں براہِ راست آئی جی سندھ سے مخاطب ہوکر کہتا ہوں کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا کوئی آئی جی نہیں ہے جو اتنی جلدی سوجاتا ہو، میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ سندھ کے آئی جی ہیں یا بلاول ہائوس کے غلام ہیں۔بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں 50 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوگئی اس پر آپ نے کچھ نہیں کیا اور ہمارے کارکنان نے پرامن احتجاج کیا تو آپ کی پولیس نے اغوا اور گھر میں داخل ہونے کی ایف آئی آر کاٹ دی ، میں آپ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہمارے کارکنان کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آرز واپس لی جائیں۔علی زیدی نے کہا کہ ہم کسی کو احتجاج کرنے سے روک نہیں رہے ہیں لیکن ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم کوئی ایسا فیصلہ کریں کہ ہمیں سندھ میں کسی کے گھر کے سامنے بیٹھنا پڑے۔دریں اثناء وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ڈی چوک جلسے سے قبل اپوزیشن کو پیغام دیا کہ تیاری پکڑو چوہوں، اب ٹانگیں نہ کانپیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کراچی، گلگت بلتستان سے قافلے تاریخی امر بالمعروف جلسے میں شرکت کیلیے رواں دواں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں