ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جے یو آئی کا جلسہ ،عدلیہ کا این او سی کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹنے کا حکم

 اسلام آباد:اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سرینگر ہائی وے پر کنٹینر رکھے گئے ہیںجبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خار دار تار لگاکر راستے بند کیے جارہے ہیں

اسلا م آ باد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سری نگر ہائی وے پر ممکنہ دھرنے کے خلاف دائر درخواست پر حکم جاری کردیا کہ اسلام آباد انتظامیہ این او سی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہرمن اللہ نے ضلعی انتظامیہ کی درخواست پرسماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو این اوسی کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹنے کا حکم دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ این او سی کی خلاف ورزی پراسٹیٹس دیکھے بغیرکارروائی کی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں،سیاسی جماعتیں اور رہنما قانون پر عمل کرنے کے پابند ہیں، تمام سیاسی جماعتیں جن کو این او سی جاری ہوا توقع ہے کہ وہ اس کی شرائط پر عمل کریں گی۔عدالتی فیصلے کے مطابق امن عامہ کو برقرار رکھنا ریاست کا بنیادی فریضہ ہے، سڑکوں، راستوں اور عوامی تفریحی مقامات پر نظم و ضبط قائم رکھنا پولیس کا فرض ہے، مجسٹریٹ کا اختیار ہے کہ وہ راستوں کی بندش، پریشانی یا خطرے سے بچنے کے لیے احکامات جاری کرے۔خیال رہے کہ جے یو آئی کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایڈووکیٹ جنرل نیازاللہ نیازی کے ذریعے دائرکی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے این او سی کی خلاف ورزی پر جے یوآئی کو شوکاز جاری کیاہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس جسٹس اطہرمن اللہ کے بینچ نے17مارچ کو جلسے رکوانے کی درخواست پر متعدد آبزرویشنزدیں، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پبلک ریلی کے لیے جگہ مختص کرکے ایس اوپیزکے تحت این اوسی جاری کیا لیکن اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کی ریلی کے لیے سری نگر ہائی وے بلاک کر کے اسٹیج بنایا جا رہا ہے۔درخواست کے متن کے مطابق شہریوں کے آزادانہ نقل و حرکت، تعلیم اور کاروبار کرنے کے حقوق متاثر ہوں گے، جے یو آئی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں لہٰذا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر جے یو آئی کے امیر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں