یمنی حوثیوں کے حملے کے نتیجے میں سعودی شہر جدہ میں واقع سعودی آرامکو کی پیٹرول تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی۔
ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کی خبر کے مطابق یمن میں سرکاری افواج کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا کہ جدہ میں آرامکو کی تیل مصنوعات کی تقسیم کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا۔
مالکی نے کہا کہ یہ حملہ "یمن میں ایران کی حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیا” نے کیا تھا اور تنصیبات میں تیل کے دو ڈپووں میں آگ بھڑک اٹھی ۔
یہ بتاتے ہوئے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مالکی نے دلیل دی کہ اس حملے کا مقصد "توانائی کے ذرائعوں کو نشانہ بناتے ہوئے عالمی معیشت کو متاثر کرنا تھا”۔
وزارت توانائی کے حکام پر مبنی ایس پی اے کی خبر میں کہا گیا ہے کہ جدہ شہر اور جنوبی جیزان کے علاقے میں آرامکو کی تنصیبات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تو خبر میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس طرح کے حملے سعودی عرب کے ساتھ ساتھ عالمی توانائی کی سلامتی کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔
حوثی باغیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سیری نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے جدہ، جیزان اور بعض دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائلوں اور ڈراؤنز سے حملے کیے ہیں۔
SPA میں شائع ہونے والے عرب اتحاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف کل کے حملے یمن کے دارالحکومت صنعا اور الحدیدہ شہروں سے کیے گئے۔