
حیدرآباد(جسارت نیوز)حیدرآباد ڈویژن تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کے انتخابات گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں سندھ تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی میں منعقد ہوئے، سندھ تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر کامران قمر قریشی، سیکرٹری ندیم احمد، نے بطور آبزرور الیکشن کی نگرانی کی، الیکشن کے نتائج کے مطابق مندرجہ ذیل عہدیداروں کو چار سال کے لئے منتخب کیا گیا، چیئرمین محمد جاوید اقبال، صدر محمد ہارون، جنرل سیکرٹری عبدالرحیم، فنانس سیکرٹری عثمان دانش منتخب ہوئے۔