ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد اجلاس دو دن کیلئے ملتوی ہوگا، اپوزیشن اور اسپیکر کا اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس کے قوانین سے متعلق مشاورت کی گئی جس میں اسپیکر نے آئین کے مطابق اجلاس چلانے کی یقین دہانی کروائی، ذرائع کے مطابق اسپیکر نے اپوزیشن نمائندوں سے مکالمہ کیا کہ آج عدم اعتماد کی تحریک پیش ہو گی۔

اپوزیشن نمائندوں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ آج عدم اعتماد کی تحریک کے بعد اجلاس 2 دنوں کیلئے ملتوی ہوجائے گا۔ دو روز وقفے کے بعد اجلاس میں عدم اعتماد پر بحث ہوگی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یقین دہانی کرائی کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ایک ہفتے کے اندر ووٹنگ ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں