ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کے خلاف عالمی سازش ہورہی ہے،فوادچودھری

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف عالمی سازش ہورہی ہے،یہ سازش عمران خان کے خلاف نہیں پاکستان کے خلاف ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحادیوں کے ساتھ سیاسی رابطے جاری رہیں گے،اتحادیوں سے ملاقاتیں اور بات چیت چل رہی ہے،سیاست میں بات چیت کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتاہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پتلیاں ہیں جن کے تانے بانے لندن میں بیٹھے ہوئے شخص سے ملتے ہیں ، مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اور نواز شریف پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں، لندن میں بیٹھا ایک شخص عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش کر رہا ہے، لندن میں بیٹھا ایک شخص عامل اسٹیبلیشمنٹ کے ساتھ ملکر ملک کے خلاف سازش کر رہا ہے، عمران خان عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہروں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، یہ سازش عمران خان نہیں پاکستان کے خلاف ہے، جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا سب چیزیں سامنے آتی جائیں گی، اور حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ ہاوس میں ضمیروں کو خریدنے کی منڈی لگی ہوئی ہے، پاکستان میں مستحکم پارلیمانی نظام کے فیصلے کی ضرورت ہے،اگر ایسا نا ہوا تو یہ منڈیاں ایسے ہی چلتی رہیں گی، امید ہے سپریم کورٹ ان اراکین جو بکے ہیں کو نا اہل کرنے کے حوالے سے فیصلہ دیں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جلسے کے بعد کہتاہوں 22کروڑ عوام سے گزر کر ان کو ووٹ دینا ہوگا،کہاتھا عدم اعتماد پر ووٹ دینے والوں کو 10لاکھ لوگوں کے درمیان سے گزر نا ہوگا، گزشتہ روز پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع تھا، کل کوئٹہ، چاغی، لاہور، کراچی اور ہر شہر سے لوگ پہنچے، پاکستان بھر سے آنے والے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

فواد چودھری نے کہا ہے کہ شاہ زین بگٹی کا پتہ نہیں کو نسا ترقیاتی فنڈز مانگ رہے تھے،ہم نے اپنے حدود بتائیے ہیں اس سے آگے نہیں جاسکتےاب اتحادیوں کو فیصلہ کرنا ہو گا ۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہا کہ پرویز الہٰی اور ایم کیوایم پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ،ان کی اپنی جماعت ہے،اسد عمر اور شاہ محمودقریشی سے ملاقات ہوئی ہے ،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ق لیگی قیادت سے ملاقات پر بریفنگ دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں