ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام لٹیروں کو کبھی دوبارہ قومی خزانے پر ہاتھ صاف نہیں کرنے دینگے،وزیر صنعت پنجاب 

لاہور: صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ باشعور عوام لٹیروں کو کبھی دوبارہ قومی خزانے پر ہاتھ صاف نہیں کرنے دیں گے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال  کا کہنا تھا کہ 27مارچ کے تاریخ ساز جلسے نے اپوزیشن کے ہوش اڑادئیے۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پریڈ گراؤنڈ میں عوام کے سمندر نے اپوزیشن کی بازی پلٹ دی، عوام کی طاقت سے منتخب حکومت کے خلاف ہر سازش ناکام بنادیں گے۔ پریڈ گراؤنڈ کے تاریخی جلسے نے پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی تقویت دی، ن لیگ کے مہنگائی مارچ کی ناکامی اپوزیشن کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔

صوبائی وزیر صنعت نے مزید کہا کہ بے روزگاروں کا ٹولا روزگار کی تلاش میں سڑکوں پر نکلا ہوا ہے، اقتدار کے متلاشیوں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

؎

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں