ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور انڈونیشیا تعاون بڑھانے پر کام کررہے ہیں،عبدالقادر جیلانی

اسلام آباد (اے پی پی)انڈونیشیا کے نائب وزیر خارجہ برائے ایشیا بحرالکاہل وافریقی امور عبدالقادر جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیاکی 500 ملین افراد پر مشتمل مارکیٹ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کرداراداکرسکتی ہے ، انڈونیشیا آسیان ممالک میں پاکستان کے لیے گیٹ وے ثابت ہو سکتا ہے۔ اے پی پی کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ او آئی سی اسلامی ممالک کے درمیان سیاسی، سفارتی، ثقافتی اور اقتصادی تعاون اورانہیں ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کرداراداکررہاہے ، اوآئی سی کے رکن ممالک اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھا کر باہمی اقتصادی اور سرمایہ کاری کے بڑے مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا آبادی کے لحاظ سے 2 بڑے اسلامی ممالک ہیں جن کی مجموعی آبادی 500ملین ہے۔ یہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لیے ممکنہ منڈی ہے اور اس سے دوطرفہ اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم 2.6 ارب ڈالر ہے جس میں مستقبل قریب میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ انڈونیشیا کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اورانڈونیشیا دوطرفہ اقتصادی، تجارتی، سفارتی، سیاسی اور ثقافتی تعاون کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور مستقبل میں اس سلسلے میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا 750ملین آبادی والی آسیان کی مارکیٹ میں پاکستان کو تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کر سکتی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں