ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے: شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کاکہنا تھا کہ سیاست اب شروع ہوچکی ہے، وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان آخری گیند تک مقابلہ کریں گے جب کہ دھمکی آمیز خط دکھانے کے لیے دس صحافیوں کو بلایا گیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ایک بڑی عالمی سازش ہے اور دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں