ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: غلط رہنمائی پر پوتن اور فوجی حکام کے درمیان کشیدگی، ہمارے پاس شواہد موجود ہیں

امریکہ نے کہا ہے کہ، یوکرین جنگ کے معاملے میں غلط رہنمائی پر، صدر ولادی میر پوتن اور روس کے فوجی حکام کے درمیان کشیدگی کے بارے میں ہمارے پاس شواہد موجود ہیں۔

وائٹ ہاوس کی مواصلات ڈائریکٹر ‘کیٹ بیڈنگ فیلڈ’ نے معمول کی پریس کانفرنس میں امریکی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے اور "امریکہ کے ہاتھ میں پوتن کو غلط سمت دِکھائے جانے کے بارے میں شواہد موجود ہیں” سے متعلق دعووں کا جواب دیا ہے۔

بیڈنگ فیلڈ نے کہا ہے کہ "میں اس موضوع پر ولادی میر پوتن کی آراء سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گی۔ لیکن اتنا کہہ سکتی ہوں کہ پوتن کو احساس ہو گیا ہے کہ روس مسلح افواج نے ان کی غلط رہنمائی کی ہے اور اس ادراک کی وجہ سے صدر پوتن اور روس فوجی حکام کے درمیان کشیدگی کے بارے میں ہمارے پاس شواہد موجود ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ پوتن کو، فوج کی خراب کارکردگی اور اقتصادیات پر پابندیوں کے اثرات کی شدت کے بارے میں، غلط معلومات فراہم کی گئی ہیں”۔

بیڈنگ فیلڈ نے کہا ہے کہ "پوتن کے مشیر انہیں حقیقت بتانے سے خوفزدہ ہیں۔ یہ بات واضح ہے کہ پوتن کی جنگ بتدریج ایک فاش اسٹریٹجک غلطی میں تبدیل ہو رہی ہے اور یہ غلطی روس کو بین الاقوامی پلیٹ فورم پر ایک طویل عرصے کے لئے مزید تنہا کر دے گی”۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں