ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کی یوکرینی شہر ماریوپول اور اس کے گرد و نواح میں فائر بندی کی تجویز

ماسکو:روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول اور اس کے ارد گرد کے علاقے میں فائر بندی کی تجویز پیش کر دی ہے۔ اس کا مقصد وہاں سے عام شہریوں کے انخلاء کو ممکن بنانا ہے

اور اس پر مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح دس بجے سے عمل درآمد شروع ہو گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کی اس تجویز میں کہاگیاکہ اس طرح شہری انخلا کے لیے جو راہداری وجود میں آئے گی، اسے بیردیانسک سے لے کر زاپوریژیا کے شہر تک کی شہری آبادی استعمال کر سکے گی۔

جنوبی یوکرین کا شہر بیردیانسک روسی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ اس کے برعکس وسطی یوکرینی شہر زاپوریژیا کییف حکومت کے دستوں کے قبضے میں ہے۔ اس سے قبل ماریو پول سے عام شہریوں کے انخلا کے لیے محفوظ راہداری کے قیام کی متعدد کوششیں ناکام ہو گئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں