ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عام سا نظر آنے والا اونٹ 14 کروڑ روپے سے زائد میں نیلام

ریاض:عام سا نظر آنے والا اونٹ 14 کروڑ روپے سے زائد میں نیلام ہوگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے اس انوکھے اونٹ کی نیلامی کے دوران 70 لاکھ سعودی ریال کی بولی لگائی گئی، یہ سعودی عرب میں اب تک کے سب سے مہنگے اونٹوں میں سے ایک ہے

سعودی عرب کے سب سے مہنگے اونٹوں میں سے ایک ہے اس اونٹ کے لئے سرعام نیلامی کا انعقاد کیا گیا تھا۔نیلامی کے دوران کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں بولی لگانے والا شخص روایتی لباس میں مجمع کے درمیان مائیکروفون پکڑے ہوئے نیلامی کی بولی لگارہا ہے۔اونٹ کی شروعاتی بولی پانچ ملین سعودی ریال لگائی گئی۔اونٹ کے لئے زیادہ بولی 7 ملین سعودی ریال(14کروڑ روپے) کی لگائی گئی جس پر اسے نیلام کردیا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونٹ کو دھاتی دیوار کے اندر رکھا گیا ہے

اور اسے روایتی لباس پہن کر نیلامی میں شریک لوگوں کے ہجوم نے گھیر رکھا ہے۔ نیلام ہونے والا اونٹ انتہائی نایاب سمجھا جاتا ہے، یہ اونٹ اپنی منفرد خوبصورتی اور انفرادیت کی وجہ سے مشہور ہے، اس طرح کے اونٹ کم ہی نظر آتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں