ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم استفا دینگے، نہ ہی محفوظ راستہ مانگا، شہباز گل

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نہ استعفا دیں گے نہ ہی انہوں نے کسی سے کوئی محفوظ راستہ مانگا ہے، وزیراعظم عمران خان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی کوئی پیشکش نہیں کی اور وہ پوری قوت کے ساتھ ڈٹ کر آخری گیند تک اپوزیشن کا مقابلہ کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نہ تو اپوزیشن کو کوئی پیشکش کی ہے اور نہ ہی کسی محفوظ راستے سے متعلق ان سے رابطہ کیا ہے۔ سب دیکھیں گے کہ یہ قوم اپنے بیٹے عمران خان کے ساتھ کیسے کھڑی ہوتی ہے، دھمکی دی جاتی ہے کہ عمران خان کو ہٹائیں سب معاف کردیں گے، متحدہ اپوزیشن اپنے بیرونی آقاؤں کی خواہش اور خوشی کیلیے یہ سب کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی لڑائی سامراجی قوتوں کے خلاف ہے، سیاسی بونوں کیخلاف نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی لڑائی اس سامراج کے خلاف ہے جس نے ذوالفقار علی بھٹو کو اس لیے قتل کرایا کیونکہ وہ ایک آزاد خارجہ پالیسی بنانا چاہتے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں