ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عثمان بزدار سے ہمدردی ہے ، عمران خان ملک کے آئینی وزیراعظم نہیں ہیں، شاہد خاقان عباسی

 پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عثمان بزدار سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے ووٹ کا دن قریب آرہا ہے اور حکومت کی بوکھلاہٹ بڑھ رہی ہے۔ عمران خان عدم اعتماد کھو چکے ہیں عمران خان اس ملک کے آئینی وزیراعظم نہیں ہیں، آج جمہوریت ،پالیمان کا تقاضا ہے آپ عدم اعتماد کا مقابلہ کریں اورگھرجائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو مشورہ ہے کہ جمہوری وزیر اعظم کے طور پرعدم اعتماد کا سامنا کریں،ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں، کچھ ماہ پہلے سب سے بہترین وزیراعلی جس کو کہا گیا اسی سے ہی استعفی لے لیا گیا، عثمان بزدار کو یہ نہیں پتہ تھا کہ استعفی وزیراعظم کو نہیں گورنر کو دینا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج عثمان بزدار کی گاڑی پر جھنڈا نہیں تھا، ہمدردی ہے مگر ان کو کرپٹ حکومت کا حساب دینا ہوگا، وزیراعظم وفاقی وزرا کو ڈھونڈ رہے ہیں مگر وہ نہیں مل رہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بےنظیرکے خلاف عدم اعتماد کیا تھا، ملک میں کو انتشارنہیں ہوا تھا، آئین کے احترام سے ملک میں جمہوریت چلتی ہے، آمریت اور فسطائیت انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے۔ وفاقی وزرا عوام کو انتشار پر اکسا رہے ہیں، آج ملک کے وزیر بول رہے ہیں کہ دارالحکومت پر حملہ آور ہوں، آپ میں ہمت ہے تو آرٹیکل 6لگائیں، اس بات کو سنجیدگی سے لیں کہ کیا کر رہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسلام آباد کی انتظامیہ سے گزارش ہے آپ اس ریاست کے ملازم ہیں، آپ وزیر اعظم یا کابینہ کے ملازم نہیں ہیں، عمران خان عدم اعتماد کھو چکے ہیں عمران خان اس ملک کے آئینی وزیراعظم نہیں ہیں، آج جمہوریت ،پالیمان کا تقاضا ہے آپ عدم اعتماد کا مقابلہ کریں اورگھرجائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو مشورہ ہے کہ جمہوری وزیر اعظم کے طور پرعدم اعتماد کا سامنا کریں، کامیابی اور شکست جمہوریت کا حصہ ہے، وفاق کی حالت یہ ہے کہ کوئی وزیر نہیں ملتے، وہ وزیر جو تین تین پریس کانفرنس کرتے تھے آج نہیں ملتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں